Saturday, October 24, 2020
Home Trending فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں...

فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

224600_44464057کراچی،  شہر میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد آج ضلع غربی میں ریڈالرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ کجھور بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن ساڑھے گیارہ نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چالیس سالہ جاوید جاں بحق ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد عبداللہ کالج کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

گلستان جوہر، ماڑی پور ٹرک اڈے اور ڈرگ روڈ پر پیش آنے والے فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ بفرزون میں رینجرز نے کارروائی کرکے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو نو عمر بچوں سمیت چار ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ گزشتہ روز علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ویسٹ زون میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...