Thursday, October 29, 2020
Home Trending راؤ انوار کی پریس کانفرنس میں موجود ڈی ایس پی پر فائرنگ، محافظ...

راؤ انوار کی پریس کانفرنس میں موجود ڈی ایس پی پر فائرنگ، محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق

Karachi Shootingکراچی: گلشن حدید کے علاقے میں کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی عبد الفتح محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کار پر فائرنگ کا واقعہ گلشن حدید کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے بن قاسم تھانے میں تعینات ڈی ایس پی عبد الفتح کی کار پر دو اطراف سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبد الفتح اپنے محافظ اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ مقتول ڈی ایس پی معمول کے مطابق اپنے دفتر جارہے تھے کہ جدید ہتھیاروں سے لیس نامعلوم ملزمان نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس سے کسی کو بھی سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتول ڈی ایس پی عبد الفتح گزشتہ 2 سال سے ملیر بن قاسم تھانے میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور گزشتہ روز برطرف ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی پریس کانفرنس میں بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...