Tuesday, October 27, 2020
Home Trending فائرنگ و پرتشدد واقعات میں آج 4 افراد جاں بحق

فائرنگ و پرتشدد واقعات میں آج 4 افراد جاں بحق

karachi-crimesکراچی، شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، کورنگی اور میمن گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں دو اغواء کار سمیت چار ملزمان مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاون قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسلم نامی شخص کو قتل کردیا۔ قائد آباد میں حسینی چورنگی کے قریب مسلح ڈاکووں نے مزاحمت پر باپ بیٹے کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس اور سی پی ایل سی نے لنک روڈ کے قریب اغواء کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ، اغواء کاروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، جوابی فائرنگ میں دو اغواء کار مارے گئے۔

کورنگی گودام چورنگی کے قریب سی آئی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔۔رینجرز نے شاہ فیصل کالونی سے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس پر مظاہرہ

کراچی، شہری حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف کے ایم سی آفس...