Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم شہرقائد میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق

شہرقائد میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق

karachi-crimesشہرقائد میں فائرنگ کے واقعات کے دوران 5 افراد جاں ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ کے علاقے باوانی چالی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور4زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او سائٹ اے انسپکٹر فصیح الزماں نے صحافیوں کو بتایا کہ باوانی چالی میں نامعلوم شخص نے چھولے کے ٹھیلے پربیٹھے ساجدنامی شخص پر فائرنگ کر دی، ساجد بھاگنے لگاتوملزم نے تعاقب کرکے اندھادھند فائرنگ کی جس کی زدمیں آکر40سالہ علیم جان، 9سالہ عرفان، 18 سالہ فیض اللہ، 25 سالہ یار محمد، 62سالہ شیرزادہ اور 40سالہ محبوب زخمی ہوگئے، فائرنگ کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ واقعے میں3افراد ساجد، عرفان اور علیم ہلاک ہوئے جبکہ 4زخمی سول اور جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مرنے والا ساجد جرائم پیشہ شخص ہے اور متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، باقی تمام افراد راہگیرہیں جوکہ فائرنگ کی زد میں آئے۔
اورنگی ٹاﺅن نمبر4 شاہی آبادکے ایک گھرمیں فائرنگ سے45سالہ سردارعلی ہلاک جبکہ اس کاداماد25سالہ فرمان علی زخمی ہوگیا، ہلاک وزخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول سردار کے بیٹے ملزم حسن کاکسی بات پرگھرمیں جھگڑا ہوا تھا جس پراس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا والد ہلاک اور بہنوئی زخمی ہو گیا۔ملزم واقعے کے بعدفرارہوگیا،زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رنچھوڑ لائن لکھ پتی چوک کے قریب ہفتے کی شب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا28سالہ جنید چوہدری ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا، مقتول رنچھوڑ لائن کے ایم سی گراﺅنڈکے قریب منصوری کمپاﺅنڈ کا رہائشی اورکباڑیہ تھا۔
نارتھ ناظم آباد کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ اشتیاق محمد، لیاقت آباد ایف سی ایریا میں 28 سالہ حمزہ، بلدیہ ٹاو?ن نمبر12میں فائرنگ سے 20سالہ عبدالواحد زخمی ہوگیا۔رضویہ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے17 سالہ عدنان، آصف اور30سالہ شہزاد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...