Friday, October 30, 2020
Home Trending فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد جاں بحق

فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد جاں بحق

Karachi Shootingشہر قائد میں بدامنی کا تسلسل جاری ، آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود کنواری کالونی امام بارگاہ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 28 سالہ اسلم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لےے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کو تین گولیاں ماری گئی ہیں ۔ مقتول کنواری کالونی کا رہائشی تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

گلستان جوہر کے علاقے کامران چورنگی شیر محمد گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا ، جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 28 سالہ مدثر ولد عارف کے نام سے کی گئی ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول شیر محمد گوٹھ کا ہی رہائشی تھا اور واقعے میں اس کے رشتے دار ہی ملوث ہیں ۔ گلبہار کے علاقے لسبیلہ پل نزد فلمستان سینما کے ساتھ واقع لیاری ندی میں ڈوبی ہوئی بوری بند لاش پائی گئی ۔ لاش کئی روز پرانی مسخ شدہ ہے ، جس کی عمر 30 سے 35 برس معلوم ہوتی ہے ۔ کلاکوٹ کے علاقے لیاری میاں ناکہ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 34 سالہ پرویز ولد حیدر زخمی ہوگیا ۔

سکھن کے علاقے بھینس کالونی نمبر 10 پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 36 سالہ دادل ولد محمد کورال کو زخمی کر دیا ۔ سائٹ ایریا کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں 55 سالہ شاہد ولد یونس زخمی ہوگیا ۔ ملیر میمن گوٹھ کے علاقے ملیر ندی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے غلام نبی ولد پیر بخش زخمی ہوا ۔ پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے انیل انصاری اور امام الدین زخمی ہوگئے ۔ سہراب گوٹھ کے علاقے جنت گل ٹاو¿ن میں فائرنگ سے 35 سالہ بلبل زوجہ عالم خان زخمی ہوگئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...