شہر قائد میں فائرنگ اور لاشیں ملنے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پل کے نیچے سے 1 شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اور منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب سے 1 شخص کی لاش برآمد، ریسکیو ذرائع نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی شناخت ذاکر ولد صادق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملیر شمسی سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو اہلکاروں نے جناح اسپتال منتقل کردیا، زخمی کی شناخت 27 سالہ عبدالرحمٰن ولد سلطان کے نام سے ہوئی اور طارق روڈ نورانی کباب کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 1 شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 30 سالہ عبدالسلام ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔