Thursday, October 29, 2020
Home Trending شہرقائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6افراد جاں بحق

شہرقائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6افراد جاں بحق

2-a-1-Target-killings-claim-8-more-lives-in-Karachiشہرقائد میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں آج6افرادجاں بحق ہوگئے،دوسری جانب رینجرز نے لیاری اور اسلامیہ کالونی میں ٹارگیٹڈآپریشن کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا ہے۔ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیم سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاﺅن عبداللہ گوٹھ سے3 افراد کی تشددزدہ لاشیں برآمدہوئی ہیں ۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ۔ تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں سے 2 کی شناخت عبدالرحمان مری اور نجیب اللہ محسود کے نام سے ہوئی ہے تاہم تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔
گلستان جوہر بلاک 17 میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی شناخت 23سالہ ولی محمدولدغوث بخش کے نام سے ہوئی جوکہ پیٹرول پمپ پر کیشئرتھا۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔قائد آباد کے علاقے مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونیوالے دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج دوسرازخمی بھی جاں بحق ہوگیا۔
بلدیہ ٹاﺅن نمبر4 میں رینجرز نے لیاری گینگ وار سے وابستہ 2 گینگسٹرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔چھاپے کے دوران 2 گینگسٹرز کو گرفتار کرلیا گیا،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب رینجرز کی جانب مدینہ کالونی اوراسلامیہ کالونی میں بھی رینجرز نے کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر اشیا بھی ملی ہیں ۔ ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...