Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاں...

فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق

image-karachiشہر میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایم اے جناح روڈ گل پلازہ کے قریب کھڑی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ جس کے نتیجے میںدو پولیس اہلکار جاں بحق اورایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ہے،دستی بم حملے کے فورابعد فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی، جس سے شاپنگ سینٹرز اور سڑک پر کھڑے لوگو میں بھگدڑمچ گئی، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانگی بھی معطل ہوگئی جبکہ ٹریفک پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر سی بریز پلازہ سے تبت سینٹر جانے والے ٹریک کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود میں گل پلازہ کے سامنے کھڑی پولیس موبائل SP7189پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو پولیس موبائل کے گیس سلینڈر پرجا گرا اور زور دار دھماکے سے پولیس موبائل مکمل طور پر جل گئی اور اس میں موجود پولیس اہلکار بھی بری طرح جھلس گئے،زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس موبائل نے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابقواقعہ میں دو پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل شمس الرحمان اور سپاہی محمد مبین جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد اعجاز ولد صداقت زخمی ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت موبائل انچارچ انسپکٹر گل فراز موبائل کے باہر کھڑا تھا جس کی وجہ سے وہ بچ گیا ہے ۔پولیس کے مطابق انسپکٹر گل فراز کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4ملزمان آئے تھے جنہوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے تھے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا تھا ۔عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا کے عقب گلشن اقبال ایسٹ زون میں تھانے کے افتتاح کے موقع پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی فائرنگ سے پولیس اہلکار ستاو¾ جا ں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کانسٹیبل عبدالقیوم زخمی ہوگیا ۔ادھر سرجانی ٹاﺅن سیکٹر L-1میں بابا موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے اسکول وین کے ڈرائیور کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 40سالہ عمران ولد سلطان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی کا رہائشی اور سٹی اسکول کی وین کا ڈرائیور تھا۔ واردات کے وقت وہ اسکول کے بچوں کو لینے علاقے میں آیا تھا ۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد دو تھی جو کہ موٹرسائیکل پر سوار تھے، ملزمان پہلے اسکول وین کے ڈرائیور کے ساتھ کچھ دیر تک بات چیت کرتے رہے پھر انکے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزمان نے وین ڈرائیور پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول پہلے لیاقت آباد کا رہائشی تھا اور کچھ عرصے قبل ہی وہ نارتھ کراچی منتقل ہوا تھا، پولیس کو شبہ ہے کہ واردات کسی زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ادھر کلاکوٹ تھانے کی حدود لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ کے علاقے میں گھانچی جماعت خانہ کے قریب سے نوجوان کی لا ش ملی، لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 18سے 20سال کے درمیان ہے جو کہ شکل و صورت سے کچھی یا بلوچ معلوم ہوتا ہے۔ اسے دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کی جیب سے شناخت کی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں جگہ جگہ پولیس کی پکٹس موجود ہے جسکے باعث شبہ ہے کہ مقتول کو کسی اور علاقے سے لاکر قتل نہیں کیا گیا بلکہ معاملہ علاقے کا ہی ہے اور واقعہ لیاری گینگ وار کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد تلاش ورثا کے لئے ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔سعیدآباد کے علاقے سجن گوٹھ نور مصطفی مسجد کے قریب نامعلو م ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اورفرارہوگئے ،فائرنگ کے نتیجے میں10سالہ فضائل دختر امیر خان جاں بحق اور 45سالہ تاج محمد شدیدزخمی ہوگیا ،علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی اور انہیں اسپتال منتقل کیا ،اس ضمن میں جب ایس ایچ او نویدناصر نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم حارث اور علی نے فائرنگ کی تھی جس کی زد میں آکر بچی ہلاک اور تاج محمد زخمی ہوگیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب جب بیان دینے کے قابل ہوگا تو معلوم ہوسکے گا کہ مذکورہ ملزمان کا ہدف تاج محمد تھا یا اورکوئی شخص تھا ،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔ علاوہ ازیں مدینہ کالونی تھانے کی حدود میں نامعلوم سمت سے آکر لگنے والی گولی سے 25سالہ محمد زبیر ولد محمد پرویز زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس پر مظاہرہ

کراچی، شہری حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف کے ایم سی آفس...