Tuesday, October 27, 2020
Home Trending فائرنگ کے واقعات میں سابق اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعات میں سابق اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

Khi-firing.kooza_فائرنگ کے واقعات میں سابق اہلکار سمیت 5 افراد جاںبحق ہوگئے، قائد آبادحسینی چورنگی کے قریب داوﺅدکمیونیکشن ایزی لوڈکی دکان پرفائرنگ سے65سالہ حاجی عبداللہ جان اور ان کا بیٹا 25 سالہ سید عالم جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دکان پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان ا?ئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر انھوں نے فائرنگ کردی۔
قصبہ موڑ کے قریب فائرنگ سے 60 سالہ اسلم نیازی جاں بحق ہوگیا، مقتول مغرب کی نمازکے بعد گھر کے باہر کھڑاتھاکہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، مقتول ایف آئی اے کاریٹائرڈملازم تھا۔
پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے 60 سالہ محمد معین جاں بحق ہوگیا،مقتول پٹیل پاڑہ کا رہائشی اور آبائی تعلق بٹگرام سے تھا۔
لانڈھی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 52 سالہ کلام الدین،میٹھادر کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ سٹی اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ ریاض خان زخمی ہوگیا۔
شاہ لطیف کے علاقے میں اتفاقی گولی لگنے سے پولیس اہلکار 43 سالہ تنویر احمدزخمی ہوگیا۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری سنگولین سربازی محلہ گلی نمبر9 میں عدنان بلوچ کے جوئے کے اڈے کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے28سالہ عبدالخلیل بلوچ ہلاک ہوگیا ، مقتول سربازی محلے کا رہائشی اور بحرین پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازمت کرتا تھا،مقتول کی 20 روز قبل شادی ہوئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...