Tuesday, October 20, 2020
Home Trending فائرنگ اورتشددکے واقعات میں 9 افراد جاں بحق

فائرنگ اورتشددکے واقعات میں 9 افراد جاں بحق

Karachi Mapکراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ اورتشدد کے واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی کے علاقے سیکٹر 9 قطر موڑ کے قریب ایرانی پٹرول کے اسٹال پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ 55 سالہ غلام نبی بخش عرف بھیا،50 سالہ محمدعقیل خان اور 50 سالہ ارشاد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والے غلام نبی کوقطراسپتال جبکہ دیگر 2 زخمیوں کوعباسی شہیداسپتال پہنچایا گیا، غلام نبی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیاجبکہ دیگر دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔جاں بحق غلام نبی متحدہ قومی موومنٹ کاکارکن تھا۔

شاہ فیصل کالونی نمبر 2 ریلوے لائن سے متصل سروس روڈپربسم اللہ بریانی سینٹرکے سامنے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار 32 سالہ حافظ قاری ندیم احمد ہلاک ہوگیا، مقتول شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کارہائشی اور سندھ سیکریٹریٹ میں ملازمت کرتا تھا اور کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین کا کارکن تھا۔ لیاقت آبادڈاکخانہ کے قریب بی ایریامیں واقع حجام کی دکان پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 30 سالہ محمد بابر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہوگیا۔ میمن گوٹھ کے علاقے ملیر جام گوٹھ داد رحیم سٹی کے سامنے کچراکنڈی سے 2 افراد کی بوری بندلاشیں ملیں، مقتولین کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے ہاتھ پاو?ں باندھ کر تشدد کانشانہ بنانے کے بعدفائرنگ کرکے ہلاک کیا۔
بعد ازاں مقتولین کی شناخت 30 سالہ محمد رفیق اور 32 سالہ نذیر احمد بلوچ کے نام سے کرلی گئیں۔ شاہ لطیف ٹاو¿ن کے علاقے سکھن ندی دریا آباد والا چوک سے ایک شخص کی ہاتھ پاﺅں بندھی تشددزدہ بوری بند لاش ملی جس کی شناخت 30 سالہ پرویزکے نام سے کرلی گئی،مقتول بھی ملیر لال محمد گوٹھ کا رہائشی اور 2 سال قبل پرانا گولیمار سے مزکورہ علاقے میں منتقل ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق میمن گوٹھ اور شاہ لطیف سے ملنے والی 3 لاشیں ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں ، تینوں آپس میں دوست تھے جنھیں ملزمان نے ایک ہی وقت میں ایک ساتھ اغوا کیا تھا، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ قتل کی واردات میں لیاری گینگ وار کے گروپ ملوث ہیں۔لیاری جی الانہ روڈٹی پی ایکس تھانے سے متصل نالے سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت 30 سالہ شاہ ولی کے نام سے کر لی گئی، مقتول سہراب گوٹھ افغان کیمپ کا رہائشی اور افغان نڑاد باشندہ تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ شاہ ولی کو لیاری گینگ وار وسیع اللہ لاکھو گروپ نے مخبری کے شبے میں قتل کیاہے۔پرانی سبزی منڈی شاہ محل سینماکے قریب نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ عقیل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار 45 سالہ لطف اللہ جاں بحق ہوگیا، مقتول سچل تھانے کی چوکی الاآصف اسکوائرمیں تعینات اور سہراب گوٹھ تھانے میں قائم پولیس کوارٹرز کا رہائشی تھا۔کلاکوٹ تھانے کی حدود چاکیواڑہ نمبر 2 میں ناگبان مسجدکے باہر فائرنگ سے 35 سالہ شعیب حسین بلوچ ہلاک ہوگیا، مقتول عذیر بلوچ گروپ کا کارندہ اورعلاقے کا ہی رہائشی تھا۔ملیر کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں فائرنگ سے 35 سالہ تبسم اعظم جبکہ پریڈی کے علاقے میں 28 سالہ کلیم عرف کاشف زخمی ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...