Friday, October 23, 2020
Home Trending فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک

فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک

 karachi-crimesپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ گلستانِ جوہر کے علاقے پی آئی اے سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ پاپوش نگر اور اورنگی ٹاو¿ن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت مشتاق اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسی دوران اورنگی ایم پی آر کالونی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ، بہار کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے صمد نامی شخص کو ہلاک کردیا۔

ماڑی پور اور سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت رشید اور رفیع اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...