Friday, October 30, 2020
Home Trending فائرنگ کے واقعات میں سیاسی کارکن سمیت 4 افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعات میں سیاسی کارکن سمیت 4 افراد جاں بحق

 crimeشہرقائد میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے ایک کارکن سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ شہر کے علاقے سرجانی ٹاون میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بس اسٹاپ پر کھڑے سیاسی جماعت کے ایک کارکن ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

اسی دوران گبول ٹاون میں شفیق موڑ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔پیر آباد سیکٹر فور اور کلری نیازی چوک پر بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت ریاض اور نیازی چوک کے ناموں سے ہوئی۔

جمعرات کی صبح گلشنِ اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی یونیورسٹی میں شعبہ ا سلامک اسٹڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد شکیل اوج ہلاک اور ایک خاتون طالبہ زخمی ہوگئیں۔

شہر قائدمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ سال ستمبر سے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے تاہم اس کے باوجود اب تک شہر میں مکمل طور پر امن بحال نہیں ہوسکا ہے۔ شہر میں مسلسل فائرنگ کے واقعات کے علاوہ، تشدد زدہ لاشیں ملنے اور اغوا برائے تاوان جیسے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...