Saturday, October 31, 2020
Home Trending شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد...

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے

karachiبلدیہ ٹاو¿ن کے علاقے 7 نمبر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30 سالہ حنیف ولد محمد ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی، مقتول متحدہ قومی موومنٹ یونٹ 116 کا کارکن تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔
لیاری کے علاقے سنگولین میں مولوی عثمان پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 55 سالہ یار محمد ولد محمد بچل ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او کلاکوٹ حاجی ثناءاللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مقتول کی شناخت جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے ذریعے ہوئی ہے۔
جمشید کوارٹرز کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے 35 سالہ عامر ولد عمر خان ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او جمشید کوارٹرز سب انسپکٹر اعجاز نے بتایا کہ وقوعہ کے وقت مقتول کا اپنے رشتے داروں سے جھگڑا چل رہا تھا اور واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، مقتول پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور اور علاقے کا ہی رہائشی تھا۔
لیاقت آباد کے علاقے 4 نمبر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ بشارت علی ولد قمبر علی شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او سپر مارکیٹ راشد حسین نے صحافیوںکو بتایا کہ مقتول کو پیٹ اور سینے میں گولیاں لگی تھیں، وہ سائٹ ایریا میں مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔
لیاری کے علاقے 8 چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ عتیق بلوچ ولد الطاف بلوچ زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا، زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب فائرنگ سے کمر میں گولی لگنے سے اشرف ولد سلمان زخمی ہوگیا، علاقہ ایس ایچ او اعجاز قائم خانی کے مطابق زخمی لائنز ایریا کا رہائشی ہے اور کسی کام سے جا رہا تھا کہ عقب سے گولی آکر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
چاکیواڑہ کے علاقے میراں ناکہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ محمد زبیر زخمی ہوگیا۔
جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 30 سالہ عابد زخمی ہوگیا۔
محمود آباد کے علاقے اختر کالونی گلی نمبر 4 میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 35 سالہ ظہیر زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال لے جایا گیا جبکہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...