Thursday, October 22, 2020
Home Trending فائرنگ کے واقعات میں خاتون پروفیسر، متحدہ کے کارکن سمیت5افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعات میں خاتون پروفیسر، متحدہ کے کارکن سمیت5افراد جاں بحق

Crimeمبینہ ٹاﺅن تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے واقع شیل پیٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح نے فائرنگ کرکے کار سوار خاتون کو زخمی کردیا جنھیں تشویشناک حالت میں قریب واقع دارالصحت اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ خاتون دوران سفر ہی دم توڑ گئیں، ایس پی گلشن اقبال ڈویژن عابد قائم خانی نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کی شناخت 55 سالہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ زوجہ خالد کے نام سے کر لی گئی۔
مقتولہ گلستان جوہر بلاک 14 میں واقع پرل کانٹینینٹل بیکری کے قریب رہائش پذیر تھیں۔
پی آئی بی کالونی تھانے کے علاقے لیاری ایکسپریس وے 14نمبر پلاٹ کے قریب سے پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے چہرے پر فائرنگ کر کے قتل کیا، پی ا?ئی بی پولیس کے مطابقمقتول کے پاس سے کوئی ایسی چیز برآمد نہیں ہو ئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہو سکے دوسری جانب جب ایس ایچ او پی آئی بی مقصود رضا سے رابطہ کیا گیا تو وہ واقعے سے لاعلم تھے۔
کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سیکٹر30 اللہ والا ٹاﺅن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ کچھ گھنٹے تک موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا، ایس ایچ او آفتاب رند نےصحافیوں کو بتایا کہ مقتول کی شناخت 26 سالہ ذیشان عرف شانی کے نام کر لی گئی، مقتول صنعتی ایریا میں واقع کے ڈی اے فلیٹس میں رہائش پذیر تھا، مقتول کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا اور مقتول اتوار کی شب اپنے دوست ساجد کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اللہ والا ٹاﺅن میں موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے دوست نے اسے فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہو گیا جس کے بعد زخمی ذیشان نے اپنے بھائی کو موبائل فون کر کے واقعے سے متعلق اطلاع کردی تھی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں واقع مکان کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 10 سالہ علی رضا جاں بحق ہوگیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو اہلخانہ نے بتایا کہ علی رضا گھر میں پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو اس کے سر پر جا لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، ایس ایچ او جوہر آباد انسپکٹر ساجد جاوید نے بتایا کہ جس مکان میں گولی چلنے کا واقعہ ہوا ہے اس میں سہ پہر 3 بجے خواتین کی مجلس تھی جو شام 5 بجے ختم ہوگئی تھی، اگر لڑکا پستول سے کھیل رہا تھا تو چلنے والی گولی سر پر نہیں لگ سکتی تاہم شبہ ہے کہ گولی کسی اور سے چلی ہے اور اس حوالے سے پولیس مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اہلخانہ کی جانب سے پستول پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا جو کہ لڑکے کے والد کا لائسنس یافتہ بتایا جاتا ہے۔
سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے نزد سپر مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ نامعلوم شخص ہلاک اور 26 سالہ عبدالحمید، 17 سالہ سلیم اور 12سالہ رخسانہ زخمی ہوگئے، سہراب گوٹھ تھانے کے سب انسپکٹر رحمت کا کہنا ہے کہ اسپتال میں موجود ایک شخص نے ہلاک ہونے والے کا نام شفیع بتایا ہے تاہم اسے حتمی شناخت نہیں کہا جا سکتا، فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے قصاب ہیں اور واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
زخمی عبدالحمید کے ہوش میں آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔ الفلاح تھانے کے علاقے میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 22 سالہ نغمہ دختر گلشن،قائد آباد تھانے کے علاقے داﺅد چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ریحان، زمان ٹاﺅن کے علاقے کورنگی مٹکے والی پلیہ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے 28 سالہ سلمیٰ زخمی ہوگئی۔ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نقاب پوش ملزمان نے فائرنگ کر کے 40 سالہ اسمٰعیل کو شدید زخمی کر دیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال لیجایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر...

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...