کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی، 33 رنز پر 4 بلے باز پویلین لوٹ گئے، جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 220 رنز کےجواب میں صرف 18 اوورز میں ہی پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین دھوکہ دے گئے، ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ 9 ، عابد علی 4 کپتان بابراعظم 7 جبکہ نائٹ واچ مین کے طور پر آنےوالے شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بنا ہی چل دیئے، پہلے روز کے اختتام پر اظہر علی اور فواد عالم 5،5 کے اسکور پرناٹ تھے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا سب سے زیادہ کامیاب رہے انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ گیسیو مہاراج اور نوٹرج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی