Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے مچھلی کا استعمال بہرے پن سے بچاو میں معاون ثابت ہوتا ہے،...

مچھلی کا استعمال بہرے پن سے بچاو میں معاون ثابت ہوتا ہے، تحقیق

dscf6150کراچی، ایک تحقیق کے مطابق ہفتے میں دوبار مچھلی کھانے کی عادت قوت سامعہ میں کمی کو روکتی ہے۔ آئلی مچھلی جس میں سرڈائن، سلیمن اور میکیرل شامل ہیں ان میں بہت زیادہ میگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جن کے بارے میں پہلے ہی پتہ چل چکا ہے کہ امراض قلب، یادداشت کی کمی، کینسر، ڈپریشن اور آرتھرائٹس جیسے موذی امراض میں مفید ہیں جبکہ اب نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق مچھلی کا استعمال بہرے پن کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ چونکہ مچھلی ضروری وٹامنز اور منرلز کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے اس لئے اگر اسے باقاعدگی سے بڑھاپے میں استعمال کیا جائے تو بہت سے خطرناک امراض سے بچاتی ہے۔ اس سے قبل دو ہزار آٹھ میں بھی ایک تحقیق سامنے آئی تھی جس نے یہ ثابت کیا تھا کہ ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال بڑھاپے میں ہونے والے میکیولر ڈی جنریشن کے خطرے کو کم کرتا ہے جو بڑھاپے میں ہونے والے اندھے پن کی عام وجوہات میں سے ایک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...