
کراچی، فشرمین سجاگ فورم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے میں بڑی تعداد لوگوںنے شرکت ۔ ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات درج تھے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فشرمین سجاگ فورم کے چیئرمین محمد بخش جت نے کہا کہ قدیم جزائر سندھ کے ماہی گیروں کے ہیں جن پر قبضے کی باتیں کی جارہی ہیں، حکومت نے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینی کی بات کی تھی مگر اب فروغ کے بجائے مسلسل استحصالی اقدامات کیے جارہے ہیں جنہیں ماہی گیر قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حقیقی ورثا ماہی گیروں کا استحصال بند کیا جائے اور فشرمینز سوسائٹی میں غیر قانونی ممبر شپ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو آئندہ ہفتے فش بار پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ خواتین ونگ کی رہنما یاسمین چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ کے قدیم جزائر پر کسی صورت قبضہ نہیں ہونے دیں گے اور اپنے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔