Saturday, October 31, 2020
Home کالم /فیچر بھارت، دوست یا دشمن (ریحان احمد شیخ)

بھارت، دوست یا دشمن (ریحان احمد شیخ)

imagesدنیا کے نقشے پہ ابھرنے والا نظریاتی پاکستان، لا الہ الا اللہ کی جاگیر بن کر وجود میں آیا۔ جب مسلمانوں نے ہندوستان سے پاکستان ہجرت کی طرف ہجرت کی تو کسی نے گھر بار کاروبار ،نوکری کی فکر نہ کی بس سجدہ خدا میں سر خم کر دیا۔ پہلی فکر اسلام کی سربلندی اور اس اسلامی ریاست کو سنوارنے کو ترجیح دی۔ پاکستان کا وجود دشمنِ اسلام کو شروع دن سے کھٹکتا ہے اور انہی اسلام دشمن اور طاغوتی طاقتوں نے ہمیشہ پاکستان کے مستقبل کا گھیراو کیا۔ بھارت پاکستان دشمن ممالک میں پیش پیش رہا ہے۔ جنگ آزادی کے بعد بھارت نے ہر طرح سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کی اور اس حد تک آگے بڑھا کہ 1965اور پھر 1971میں جارحیت سے بھی نہ چوکا۔ لیکن اللہ کی مدد اور پاکستان کے نوجوانوں کے جذبہ ایمانی سے وہ شکست خوردہ ہو کر پلٹا۔ جب بھارت نے دیکھ لیا کہ جنگی و جوہری ہتھیار وں سے وہ یہ جنگ نہیں جیت سکتا تو اس نے پاکستان کے خلاف سازشی جنگ کا محاذ کھولا ۔جس کی مثالیں ہم نے بنگلہ دیش و کشمیر میں عملی طور پر دیکھی ہیں۔ بھارت نے ان سازشی عزائم کو کو بھرپور قوت سے پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ اسی طرح کی ایک سازش پاکستان کے پانیوں پر قبضہ اور ان پر ڈیموں کی تعمیر ہے۔ بھارت نے تمام دریاوں پر چھوٹے بڑے ڈیم بنا کر پاکستان کی طرف آنے والے پانی پر کنٹرول حاصل کیا جس کے ذریعے سے وہ جب چاہتا ہے پانی روک لیتا ہے جس سے ملک میں بدحالی، لوڈشیڈنگ اور زمینیں بنجر ہو جاتی ہیں اور بیشتر علاقوں میں قحط کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور جب چاہتا ہے پانی کے ان ذخائر کے دہانے کھول کر پاکستان پر آبی یلغار کر دیتا ہے۔

316819-Chamba-Dam--2nd-built-dam-in-india-0 آج بھی اسی سازشی اور آبی جارحیت پر جمے رہ کر بھارت نے پاکستان کی طرف تقریباً 11لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جس سے سیالکوٹ، نارووال سے لے کر مظفر آباد کشمیر اور ملک کے بیشتر شہری اور دیہی علاقے دریائے چناب اور ستلج کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ جس سے کئی لاکھ ایکڑ پر بھیلی اربوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ ہو گئیں اور کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔لوگوں کے گھر ،مال مویشی سب ختم ہو گئے اور سیکڑوں جانوں کا نقصان بھی ہوا۔ اسی طرح شہری زندگی بھی بدحال اور مفلوج ہو گئی ہے۔ اب ان نقصانات کو پورا کرنے کے لیے عوام پر ہی بوجھ ڈالا جائے گا اور کئی قسم کے ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔ مہنگائی میں اضافہ ہو گا جس سے ملک میں بے یقینی اور انتشار کا ماحول جنم لے گا اس سب کے باوجودپھر بھی ہمارے حکمران بھارت سے تجارت اور دوستی کی بات کرتے ہیں۔ اب تو حکمرانوں کو سمجھ آ جانی چاہیے اورحکومت و قوم کو ایک ملت بن کر ان تمام سازشوں کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...