Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں کاروبار سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،فلور ملز مالکان...

سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،فلور ملز مالکان کی وضاحت

flour mills1کراچی: فلور ملز مالکان نے سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ فلور ملز مالکان نے واضح کیا ہے کہ 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ سندھ کے لیے نہیں بلکہ پنجاب کے لیے کیا گیا ہے، لہٰذا سندھ میں صارفین آٹے کی زائد قیمت ادا نہ کریں۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں خبریں گردش کر رہیں ہیں کہ سندھ میں آٹے کے 10 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا، جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق صرف پنجاب میں ہوا ہے، سندھ بھر میں آٹے کی پرانی قیمت برقرار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...