Saturday, October 31, 2020
Home کھیل سندھ گورنمنٹ پریس نے پولیس کو 0-1سے ہرا دیا

سندھ گورنمنٹ پریس نے پولیس کو 0-1سے ہرا دیا

footballکراچی، لیاری میں فٹ بال کھیل کی رونقیں تیزی کے ساتھ بحالی کی جانب گامزن ہیں اور بابل اسپورٹس کی جانب سے قومی ہیروزغلام حسین پٹو اور خدا بخش باشا بھائی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان سے منسوب ٹورنامنٹ کے انعقاد سے لیاری میں فٹ بال کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔یو ا ین پی کے مطابق ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی حاجی محمد یوسف نے آل کراچی غلام حسین پٹو اورخدا بخش باشا بھائی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر گبول پارک لیاری پر شائقین کی ایک بڑی تعداد کے سامنے کیا۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی نے گیند کو کک لگاکر ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کیا۔ اس موقع پر قومی ہیروز عبداللہ راہی (کے پی ٹی )، خمیسہ باس(پی آئی اے)،یوسف جونیئر (کے پی ٹی)، امیر بخش دودا(پی آئی اے)، استاد غلام حیدر (سندھ پریس) کے علاوہ صدر ڈی ایف اے ساﺅتھ گلاب بلوچ، سیکریٹری مراد بخش، نائب صدر سینٹرل عقیل بلگرامی، سیکریٹری کراچی یونائیٹڈ ریاض احمد، آرگنائزنگ سیکریٹری ابراہیم گلاب ، ہیڈ کوچ کے الیکٹرک اکبر علی، سابق رکن ویسٹ بشیر بلوچ بھی موجود تھے۔ افتتاحی میچ سندھ گورنمنٹ پریس اور سندھ پولیس کے مابین کھیلا گیاجو طویل عرصہ کے بعد آب و تاب کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں۔ ان معروف ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔42ویں منٹ میں عبیداللہ کا کیا ہوا گول فیصلہ کن ثابت ہوا اور سندھ گورنمنٹ پریس کی ٹیم اسی گول کی بدولت میدان سے سرخرو لوٹی۔ریفری عبدالخالق کے معاونین محمد انور اور یوسف منصوری جبکہ میچ کمشنر عبدالقیوم کوچ تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...