Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹبال ٹورنامنٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی شاندار...

ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹبال ٹورنامنٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی شاندار کامیابی سندھ پولیس کو شکست

paper 21-08-2014کراچی ،    ککرزفٹبال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ اسٹیڈیم میں جاری آل پاکستان ڈاکٹر محمد علی شاہ جشن آزادی نیشنل بینک فٹبال ٹورنامنٹ کےلیگ مرحلے میںگروپ Aکا میچ کراچی پورٹ ٹرسٹ اورسندھ پولیس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

جس میں KPT نے سندھ پولیس کو 3-1 سے شکست دی۔شروعات سے دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا سندھ پولیس کو کئی یقینی مواقع ملے مگرKPT کے تجربہ کار دفاعی کھلاڑیوں نے تمام حملوں کو ناکام بنایا۔کھیل کے 35ویں منت میں KPTکے کھلاڑی جنیدنے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ جبکہ37ویں منٹ میں محمد کے خوبصورت پاس پر زاہد نے گول کر کے برتری کو دگنا کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے چند لمحے پہلے 43ویں منٹ میں جنید نے انفرادی طور پر دوسرا اور اجتماعی طور پر تیسرا گول کر کے مقابلہ 3-0 کردیا۔

اس موقع پر سندھ پولیس کی ٹیم مکمل طور پر بے بس دکھائی دی اور سخت جدوجہد کے باوجود گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔دوسرے ہاف میں سندھ پولیس کی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم کو مزید گول کرنے کا موقع نہیں دیا۔47ویں اور54ویں منٹ میں پولیس کے رفیق کو گول کرنے کے دو یقینی مواقع ملے لیکن کمزور نشانہ بازی کے سبب وہ گیند کو جال میں نہ ڈال سکے۔70ویں منٹ میں پولیس کے مڈ فیلڈر شہزاد ایک عمدہ کارنر کک پر ہیڈ کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچاکر مقابلہ1-3کردیا۔

میچ کے اختتام تک دونوں جانب سے مزید کوئی گول اسکور نہ ہوسکا۔اس طرح کراچی پورٹ ٹرسٹ نے میچ جیت کر 3قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔میچ ریفری سعید عالم جبکہ معاون ریفریز جاوید بنگش، محمد سلیم اور عبدالواحد تھے۔میچ کمشنر کے فرائض انور الحق نے انجام دئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...