Friday, October 30, 2020
Home کھیل ڈاکٹر سید محمدعلی شاہ جشن آزادی فٹبال، واٹر بورڈ اور کورنگی محمڈن...

ڈاکٹر سید محمدعلی شاہ جشن آزادی فٹبال، واٹر بورڈ اور کورنگی محمڈن کا میچ برابر

footballکراچی،         آل پاکستان ڈاکٹر سید محمد علی شاہ جشن آزادی نیشنل بینک فٹبال ٹورنامنٹ 2014ءمیں کراچی واٹر بورڈ اور کورنگی محمڈن فٹبال کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کراچی ککرز فٹبال کلب کے زیر اہتمام جاری اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔کورنگی محمڈن کے نوجوان کھلاڑیوں نے واٹر بورڈ کے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین ڈربلنگ‘شارٹ پاسسز اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا جس سے شائقین فٹبال کو عمدہ فٹبال دیکھنے کو ملی 12اور32ویں منٹ میں واٹر بورڈ کے فارورڈز کو گول کرنے کے دو یقینی مواقع ملے لیکن کمزور نشانہ بازی کے سبب وہ گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔کھیل کے دوسر ہاف میں کورنگی محمڈن کے فارورڈز کو49ویں منٹ میں ایک سنہری موقع ملا لیکن وہ بھی گیند کو جال میں نہ ڈال سکے مقررہ وقت ختم ہونے تک دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

میچ کو ریفری سعید خان نے عبدالکریم اور اسلام الدین کی معاونت سے سپروائز کیا۔محمد ہارون فورتھ ریفری تھے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض انور الحق نے انجام دیئے۔آج پاکستان اسٹیل اور واپڈا حµدر آباد مد مقابل ہونگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...