افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے سابق فاسٹ بولر حامد حسن کو نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر حامد حسن کو نیا بالنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا، وہ شارجہ میں پاکستان کیخلاف تین ٹی20 میچز سیریز کے کیلئے ٹیم کو جوائن کریں گے۔حامد حسن نے افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 38 ون ڈے اور 25 ٹی20 میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے بالترتیب 59 اور 35 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔بورڈ کی جانب سے سابق کرکٹر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔