Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے صحافیوں کی سلامتی اور تحفظ ضروری ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

صحافیوں کی سلامتی اور تحفظ ضروری ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

dr-foziaکراچی ’’صحافیوں کے خلاف جرائم میں سزاسے چھوٹ کے خلاف عالمی دن‘‘ کے موقع پر کراچی پریس کلب پر 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کے شرکاء نے صحافی برادری سے یکجہتی کے اظہار کیلئے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اے ایچ خانزادہ نے ایک وفد کے ہمراہ علامتی بھوک ہڑتال کیمپ میں شرکت کی اور ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ صحافی ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی سلامتی اور تحفظ ضروری ہے۔ڈاکٹر فوزیہ نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنے کارکنوں کو ہدایت کریں کہ صحافیوں کو معتوب نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا اغواء، مقدمہ اور سزا کا عمل ناقابل یقین ہے۔امریکہ دنیا کی ایک بڑی سیاسی اور فوجی طاقت ہے۔ اسے ایک کمزور عورت کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور امریکی صدرباراک اوبامہ سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرکے وطن واپس بھیجا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...