Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے یوم خواندگی: کوکا کولا اور ٹی سی ایف بچوں میں مفت کتب...

یوم خواندگی: کوکا کولا اور ٹی سی ایف بچوں میں مفت کتب تقسیم کریں گی

freebooksکراچی (رپورٹ: خالد بن سلام) کراچی پریس کلب پر خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر کوکا کولا اور ٹی سی ایف کے اشتراک سے غریب بچوں کے لیے کتب اکھٹی کی گئیں۔ اس موقع پر کوک کمپنی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر فرد کے لیے لازم ہے جبکہ ہمارا یہ اقدام ان بچوں کے لیے ہے جو کتب خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم تعلیم کو عام کریں اور تعلیمی اخراجات پورے نہ کرنے والوں تک مفت کتب پہنچائیں تا کہ جہالت کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوکا کولا کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی اس کاوش کو دل سے سراہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کام حکومت کے فرائض میں سے ہے جو کہ وہ پورے نہیں کر رہی تاہم این جی اوز کو آگے بڑھنا ہوگا۔ میں تمام اداروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور ملک میں تعلیم عام کرنے کے لیے ایسے کام سرانجام دیں تا کہ پاکستان سے جہالت کا خاتمہ کیا جاسکے۔ مستحق طلبہ کے لیے کتب عطیہ کرنے والے بچوں کا کہنا تھا کہ کتب عطیہ کرنے پر ہم بہت خوش ہیں۔ ہماری یہ کتب ملک میں رہنے والے ان تمام بہنوں بھائیوں کے لیے ہیں جو انہیں خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ اس موقع پر پریس کلب کے عہدیدار رضوان بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...