Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے کراچی پریس کلب میں ڈرگ اورپوائزن کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا

کراچی پریس کلب میں ڈرگ اورپوائزن کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا

 Free Help lineفارما اسسیسٹ سینٹر کے قیام کا مقصد معاشرتی ذمہ داری کے ساتھ صحت مند معاشرہ کے قیام کی منزل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ بات نجی دوا ساز کمپنی فارمیوو کے سربراہ سید جمشید احمد نے کراچی پریس کلب میں سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ماہر امراض اطفال پروفیسر عبدالغفار بلو، انڈس اسپتال کے روح رواں ڈاکٹر عبدالباری، کراچی یونیورسٹی کے شعبہ ماریسی کی ڈین ڈاکٹر غزالہ رضوانی اور ڈاکٹر عبید علی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید جمشید احمد نے کہا کہ مجوزہ سینٹر دوا کے طریقہ استعمال اور پوائزن کنٹرول کے متعلق اہم معلومات فراہم کرے گا۔ اس سینٹر کے قیام کا مقصد طبی شعبہ سے وابستہ تمام افراد اور عوام الناس میں دوا کے صحیح استعمال سے بہتر نتائج حاصل کرنے سے متعلق آگاہ پیدا کرنا ہے تاکہ صحت عامہ کے جملہ مسائل کے متعلق لوگوں میں شعور پیدا ہو۔ تمام کالز ایک ماہر اور تجربہ کار فارماسسٹ وصول کرے گا جو خصوصاً اس ذمہ داری پر مامور ہوگا اور اس کے جواب میں دی جانے والی تمام معلومات مستند حوالوں سے حاصل شدہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی بہتری سے متعلق تمام ڈاکٹر فارماسسٹ، نرسیں اور دیگر عملہ اس سینٹر سے رجوع کرسکتے ہیں، یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی جس کے لئے ایک ٹول فری نمبر مختص ہوگا اور یہ سینٹر عوام کی بہتری اور بھلائی سے متعلق شعور پیدا کرے گا۔ تعارفی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اعجاز ظفر ای ڈی او ہیلتھ کراچی نے سینٹر کے قیام کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ جس سے نہ صرف صحت عامہ کے سلسلے میں فارماسسٹ کی اہمیت واضح ہوگئی بلکہ دواو¿ں کے استعمال پر مفید معلومات اور پوائزن کنٹرول کے حوالے سے اہم معلومات سے بہت سی زندگیاں بچائی جاسکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی نجی ادارے کی طرف سے ایسے کسی بھی شعبے کا قیام ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں حکومت کی معاونت کرے گا۔ قبل ازیں پروجیکٹ مینجر امیمہ مزمل نے سینٹر کے قیام کی وجوہات اور کام کرنے کے طریقہ پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے ڈاکٹر پروفیسر عبدالغفار بلو، ڈاکٹر عبدالبار اور ڈاکٹر عبید علی نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...