بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے اب تک کے نتائج جاری کردیے ہیں۔الیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں۔نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور  تحریک لبیک نے 2 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔ان کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ ایک یوسی پر اور آزاد امیدوار3 یوسیز پرکامیاب ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جب کہ 11  نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے۔کراچی کے ضلع ملیر میں بھی پیپلز پارٹی نے میدان مار لیاکراچی کا ضلع ملیر 3 ٹاؤن اور30 یونین کونسلز (یو سیز) پرمشتمل ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ملیر میں پیپلز پارٹی 20 یو سیز پر کامیاب ہوئی۔ پی ٹی آئی ملیر سے 4 یو سیز پرکامیاب ہوئی۔اس کے علاوہ جماعت اسلامی 3 یو سیز پر کامیاب ہوئی، پاکستان مسلم لیگ ن 2 یو سیز پر کامیاب ہوئی، ایک یو سی پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔کراچی کے ضلع جنوبی کا مکمل نتیجہکراچی کے ضلع جنوبی میں 26 میں سے 15 یونین کونسلز  پر  پیپلز پارٹی اور 9 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، ضلع جنوبی میں ایک نشست پر تحریک لبیک کا پینل منتخب ہوا اور ایک نشست پر انتخاب ملتوی ہوگیا۔لیاری ٹاؤن کی 13 میں سے 12 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 11 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہیں اور  پی ٹی آئی ایک نشست پر کام یاب ہو سکی ہےصدر ٹاؤن کی تمام 13 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی اب تک 8 نشستیں حاصل کر چکی ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے صدر ٹاؤن کی 4 نشستیں حاصل کی ہیں، صدر ٹاؤن کی ایک نشست تحریک لبیک نے حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code