بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکاروبارپاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1799 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 750 روپے اور 643 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، روالپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 500 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار 175 روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 10 روپے کے اضافے کے ساتھ 1 ہزار 780 روپے جب کہ دس گرام چاندی 8 روپے 58 پیسے کے اضافے کے بعد 1 ہزار 526 روپے 06 پیسے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code