Wednesday, October 28, 2020
Home Trending مستقبل میں کامیابی کے لیے پاکستان اور اس کے آئین کو پڑھنا...

مستقبل میں کامیابی کے لیے پاکستان اور اس کے آئین کو پڑھنا ضروری ہے، خواجہ اظہار الحسن

khawaja izhar ul hassan2کراچی ، عوام کی ایک بہت بڑی تعداد گھروں میں بیٹھ کر سیاستدانوں کا مذام اڑاتی ہے، جبکہ 60فیصد عوام ووٹ کاسٹ نہیں کرتے،ملک میں ووٹنگ کا شرح تناسب صرف 35سے 45فیصد کے درمیان ہے، ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پاک امریکن کلچرل سینٹر میں فیوچر لیڈرز کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاست کوئی آسان کام نہیں ہے، اور نہ ہی کوئی رات جیل میں گزار کر سیاستدان بن سکتا ہے، سیاست کو خدمت کے جذبے کے طور پر لینے کی ضرورت ہے ، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک کے حالات کو تبدیل کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگا، انھوں نے کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں کامیابی کے لیے پاکستان کے آئین کو پڑھیں اور بطور سیاستدان قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ نوجوان ہی ملک کا اصل سرمایہ اور مستقبل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کے لیے قدم بڑھائیں، فیوچر لیڈرز کانفرنس کے شرکاء کو سراہتے ہوئے انھوں نے فیوچر لیڈرز کانفرنس کو پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے خوش آئند قرار دیا، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کی آبادی کا 65فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور اگر ملک کا یہ طبقہ فیصلہ کرلے تو کوئی بھی طاقت انہیں ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، اور ہمیں فخر ہے کہ ملک کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو یقینا پوری دنیا میں صرف پاکستان کے لیے ایک قابل فخر ہے، انھوںنے کہا کہ اگر ان نوجوانوں کی صحیح تربیت اور مواقع فراہم نہ کیے گئے تو یہی نوجوان آگے چل کر مسائل سے دوچار ہوں گے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ اس موقع پر فیوچر لیڈرز کانفرنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین رضوان جعفر نے فیوچر لیڈرز کے اغراض و مقاصد س اور یوتھ پارلیمنٹ کی کاوشوں آگاہ کرتے ہوئے اس کی افادیت پر روشنی ڈالی،فیوچر لیڈرز کانفرنس سے متعلق بات کرتے ہوئے رضوان جعفر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے اگلے دو سیشنز حیدرآباد اور لاڑکانہ میں منعقد کیے جائیں گے، جس میں مقامی رہنماشرکت کریں گے۔ فیوچر لیڈرز کانفرنس کی اختتامی تقریب پاک امریکن کلچرل سینٹر میں یوتھ پارلیمنٹ اور امور نوجوانان گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، چار روزہ اس کانفرنس میں کراچی بھر سے سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی، اختتامی تقریب میں عزیر غوری، عابد بیلی، زین گوپلانی ، عمر سلطان، اور صمد عباس سمیت دیگر ٹرینرز نے نوجوانوں سے اظہار خیال کیا ااور نوجوانوںکو لیڈرز بننے کے گر سکھائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...