Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

گڈاپ آفس میں قائم نو تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح

2-1-2018کراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ ہم نے صرف ضلع کونسل کے علاقوں کو دور جدید کی سہولیات سے آراستہ کیا ہے بلکہ ضلع کونسل کی تمام بلڈنگز کو بھی رفتہ رفتہ بہتر کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ آفس میں قائم نئی تعمیر ہونے والی مسجد کے افتتاح کے دوران کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انجنئیرفضل محمود گل ،ٹیکسیشن آفیسر نور حسن جوکھیو، معروف ادیب ودانشور گل حسن بلوچ اراکین کونسل سلیم بلوچ ،ابو بکر میمن، حاجی منظور بلوچ ،علی احمد جوکھیو ،شفیع بروہی ،جان عالم ،مجاہد جوکھیو،سری چند بھی موجود تھے چیئرمین نے مزید کہا کہ جب ہم نے چارج سنبھالا تو یہاں قائم مسجد کی حالت ابتر تھی جس کو نئے سرے سے تعمیر کر کے اس کی گنجائش اور سہولیات میں اضافہ کیا ہے اس امور سے مسجد میں عبادت کرنے آنے والے لوگوں کو ریلیف ملے گا آفس میںقائم کی گئی مسجد کسی بھی مسلک سے منسلک نہیں بلکہ یہ سب کے لئے ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کی قیادت لسانی /مسلکی سوچ سے آزاد ہے اور ہم اس قافلے کے سپاہی ہیںانشا ء اللہ آئندہ آنے والا وقت ضلع کونسل کے ہر امور میں مزید بہتر ثابت ہوگا جس کی پلاننگ ترتیب دی ہوئی ہے

Open chat