Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت گڈاپ کے گوٹھ میں پانی کیلئے کھودا گیا، پانی تونہ ملا، گڑھا...

گڈاپ کے گوٹھ میں پانی کیلئے کھودا گیا، پانی تونہ ملا، گڑھا ایک کروڑ روپے کھاگیا

 Gadap townگڈاپ کے گوٹھ میں پانی کیلئے کھودا گیاگڑھا ایک کروڑروپے کھا گیا ، سال سے جوں کاتوں موجود ،پانی تو نہ ملا ،مگر ہر وقت حادثہ منڈلانے لگا ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے ٹھیکیدار کے فرار ہونے کا کوئی نوٹس نہ لیا ،پانی ، تفصیلات کے مطابق گڈاپ کی یونین کونسل سونگل کے قدیمی عبداللہ گبول گوٹھ میں پانی کی شدید قلت کے پش نظر اور عوامی احتجاج کے بعد پیپلز پارٹی پی ایس 197کے سابق صوبائی اسیمبلی کے امیدوار اور علاقہ کے صدر کی کوششوں سے سندھ حکومت کی ہدایت پرمحکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ایک سال قبل پانی کے انڈر ٹینک کے لئے ایک بڑا گڑھا کھودا گیا جس پر ایک کروڑ روپے کی خطیررقم ضائع کر دی گئی جو آج تک جون کا تو ں موجودہے،جبکہ پبلک ہیلتھ کا ٹھیکیدار کام چھوڑ کر چلا گیا ہے اور افسران نے ٹھیکیدار کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیںلائی ہے،اس سلسلے میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کا کہنا کے کہ یہ اسکیم 4 سال کی ہے جس پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہونگے جب رقم آئیگی توکام شروع کرینگے پیپلز پارٹی رہنماجمن دروان اور علاقے کے سماجی کارکنان میر مولاداد گبول ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پانی کی قلت موجودہے گوٹھ کے مکینوں کو پانی تو نہ ملا لیکن گوٹھ کے وسط میں موجودیہ خطرناک گڑھا کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے،انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ پبلک ہیلتھ انتظامیہ کو پابند بنایا جائے کے وہ کھودے ہوئے گڑھے کے انڈر ٹینک کی تعمیر فوری طور شروع کر کے گوٹھ میں پانی کی قلت ختم کرائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...