Wednesday, October 21, 2020
Home خصوصی رپورٹس جامعہ اردو میں اسٹوڈنٹس گالا (نورالہدیٰ شاہین)

جامعہ اردو میں اسٹوڈنٹس گالا (نورالہدیٰ شاہین)

رپورٹ: نورالہدیٰ شاہین gala urdu uni
وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام دو روزہ اسٹوڈنٹس گالا کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس میں مختلف اشیاءکے اسٹالز، انڈور گیمز، کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔گالا میں طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی اور دلچسپی کا اظہار کیا۔
gala urdu uni 1 اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صداقت خان نے کہا کہ طالب علموں کی مخفی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے ہم نصابی سرگرمیاں اسلامی جمعیت طلبہ کی ایک حسین روایت ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی جمعیت نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گالا کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں اسٹوڈنٹس کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈورگیمز، مباحثہ، تقریری مقابلہ، مضمون نویسی، مشاعرہ،ٹیلنٹ ایوارڈ، ورکشاپ اور فوڈمیلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جبکہ گالا میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا اس قسم پروگرمات کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے پروگرامات طلبہ وطالبات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گالا سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ واضح رہے گالاایک روز مزید بھی جاری رہے گا جس میں تقریری مقابلہ، مباحثہ، مضمون نویسی، مشاعرہ سمیت دیگر پروگرامات شامل ہیں۔ جن کے بعد پوزیشن ہولڈرزکو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...