Wednesday, October 21, 2020
Home Trending 40 افراد کے قتل میں ملوث مبینہ گینگ وار ملزم نبیل مارا...

40 افراد کے قتل میں ملوث مبینہ گینگ وار ملزم نبیل مارا گیا

lyariنیپئرروڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 40 افراد کے قتل میں ملوث مبینہ گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا،لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مبینہ مقابلے کے دوران بھی ایک گینگسٹر ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں قائم نیپئرروڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے گرفتارکرکے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت 25 سالہ نبیل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم 40 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم بھتہ خوری، اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔ہلاک ہونے والے مبینہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے تھا۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم حسنین کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کرلیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...