Tuesday, October 27, 2020
Home Trending گرم موسم میں گوشت کی بجائے سبزیوں اور دالوں کا...

گرم موسم میں گوشت کی بجائے سبزیوں اور دالوں کا استعمال رکھا جائے، ماہرین طب

294404-VegetablesPhotoONLINE-1412969796-418-640x480ماہرین طب کا شہر قائد کے شہریوں کو مشورہ ہے کہ گرم موسم میںگوشت کی بجائے سبزیوں اور دالوں کا استعمال رکھا جائے، گرم موسم میں ہلکی غذا بے حد مفید ہوتی ہے جبکہ اس موسم میں کھانوں کے ساتھ دہی، لسی بھی مفید ہے، ماہرین نے کہا کہ سخت موسم میں غذا کو متوازی رکھنا ضروری ہوتا ہے، کھانوں میں بدپرہیزی سے اسہال اور قے کا مرض ہونے کے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، ان ماہرین کا کہنا تھا کہ گرم موسم میں باسی کھانوں سے اجتناب کیا جائے اور بازار کے ٹھنڈے مشروبات سے مکمل پرہیز کیا جائے۔
ان ماہرین نے کہا کہ سخت گرم موسم میں جسم سے پسینے خارج ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں پانی کے ساتھ نمکیات کی شدید کمی واقع ہوجاتی ہے، دھوپ میں نکلنے سے جسم کا درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جس سے چکر اور قے آنا شروع ہوجاتے ہیں لہذٰا دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے اجتناب کیا جائے، ان ماہرین کا کہنا تھا کہ باسی کھانوں سے ڈائریا کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے ، گرم موسم میں ہلکی غذا استعمال کی جائے، اس موسم میں زیادہ کھانے سے بھی پیٹ کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں، دوپہر میں گوشت کی بجائے سبزی یا دال کو ترجیحی دی جائے۔
ماہرین طب نے کہا ہے کہ شہر قائد میں گرم موسم شدت اختیار کررہا ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سخت ہورہا ہے،گرم موسم میں جسم کا درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کیلیے غیر ضروری دھوپ میں نہ نکلیں اورپانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ رکھیں اور گھر کے ٹھنڈے مشروبات استعمال کریں، گھر کا تیار کردہ لیموں پانی گرم موسم میں بے حد مفید ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...