Saturday, October 24, 2020
Home Trending گارڈن میں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا کمانڈر...

گارڈن میں حساس اداروں کی کارروائی، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا کمانڈر گرفتار

image-karachiکراچی کے علاقے گارڈن میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر اویس بلوچ کے موبائل کی فوٹیج ابتک نے حاصل کرلی۔گارڈن ویسٹ کے علاقے میں حساس اداروں نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر اویس بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ اویس بلوچ کے موبائل سے ملنے والی ویڈیو ابتک نیوز نے حاصل کرلی۔ ویڈیو میں کالعدم بی ایل اے کمانڈر اویس بلوچ اور بی ایل اے کے مسلح افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج بلوچستان کے پہاڑوں میں واقع بی ایل اے کیمپ میں بنائی گئی ہے جہاں بی ایل اے کی جانب سے مسلح مورچے بھی قائم کئے گئے ہیں۔حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق ملزم اویس بلوچ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے اور کراچی میں جمیل چھانگا نامی شخص سے مل کر بی ایل اے کو سرگرم کررہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...

اسکول فیس رعایت, سندھ حکومت نے والدین پر بجلی گرادی

کراچی : سندھ حکومت نے طلبا کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لےلیا اور کہا فیسوں میں کمی...

بائیس گھنٹے سے لاپتا جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے

جیو نیوز کے لاپتہ سینیئر رپورٹرعلی عمران سید گھر پہنچ گئے۔جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا...

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...