Tuesday, October 27, 2020
Home Trending گارڈن سے گینگ وار کے دو کمسن ٹارگٹ کلر گرفتار

گارڈن سے گینگ وار کے دو کمسن ٹارگٹ کلر گرفتار

kamsingiraftarپولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والے زیرحراست ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک گینگ وارگروہ کے لیے یومیہ ا±جرت پروارداتیں کرتے ہیں۔ گروہ کی جانب سے انھیں موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھیننے کے بدلے 15 سو روپے سے 2 ہزار روپے روزانہ دیے جاتے ہیں۔گارڈن کے علاقے دھوبی گھاٹ میں پولیس اہلکاروں نے جب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشکوک نوجوانوں کو ر±کنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی،،پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں گینگ وار کے ایک گروہ کے لیے کام کرنے والے 2 ملزمان کو پکڑلیا گیاجن کے قبضے سے دستی بم ،پستول اورچھینی گئی دو موٹر سائیکلیں ملی ہیں جبکہ دوملزمان فرارہوگئے۔

گرفتار ملزمان نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب کے دوران اعتراف کیا کہ انھیں گینگ وار گروہ کے سربراہ موبائل فون اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں کے عوض یومیہ 1500 سے 2000 روپے دیتے ہیں،،اور اگر وہ کام سے انکار کریں توانھیں کرنٹ لگانے کے ساتھ سخت تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے،،اس گروہ میں 20 سے زائد 14 سے 18 سال کی عمروں کے لڑکے موجود ہیں،،جو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اولڈ سٹی ایریا،لیاری،گارڈن،کھارادر کے علاقوں میں وارداتیں کرتے ہیں۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ کم عمر ملزمان کے گروہ نے 3 سے زائد پولیس اہلکاروں کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل بھی کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...