Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے شہر میں گردوغبار اُڑنے سے نزلہ، زکام اورالرجی سمیت دیگر امراض پھوٹ...

شہر میں گردوغبار اُڑنے سے نزلہ، زکام اورالرجی سمیت دیگر امراض پھوٹ پڑے

4-2-2013_94894 Karachiشہر میں گردوغبار اڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث شہریوں کی بڑی تعدادمختلف امراض کا شکار ہوکر علاج کیلیے سرکاری ونجی اسپتالوں میں پہنچ گئی۔
ماہرین طب نے اس موسم میں عوام کو سوپ ،یخنی ،کافی اوردیگرگرم چیزیں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کامشورہ دیا ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں گردوغبار اڑنے اورتیز ہوائیں چلنے سے مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں،جمعرات کو اچانک موسم کی تبدیلی کے باعث صبح سویرے سے ہی جناح اسپتال، سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری ونجی اسپتالوں میں دمے، سینے،گلے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا سیکٹروں مریض علاج کے لیے پہنچ گئے۔
ماہرین طب کاکہناہے کہ تیزہوائیں چلنے کے باعث گردوغبارمنہ اور ناک کے ذریعے گلے، سانس کی نالی، سینے اور پھیپھڑوں میں داخل ہوجاتی ہے جس سے نارمل افراد بھی شدیدمتاثرہورہے ہیں، ناک اور منہ کے ذریعے گردانسانی جسم میں داخل ہوکر مختلف اقسام کی الرجی کا بھی باعث بن رہی ہے، ڈاکٹر آفتاب حسین نے بتایاکہ براہ راست منہ کے ذریعے سانس لینے والے افراد گرد آلود موسم میں سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ گرد براہ راست منہ کے ذریعے سانس کی نالیوں کے ذریعے گلے، سینے اور پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے جس سے انفیکشن ہوجاتا ہے۔
گرد اڑنے سے مٹی ناک میں داخل ہونے سے نزلہ،کھانسی، زکام ہوتا ہے جبکہ سانس کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مختلف انفیکشن کا بھی سامنا ہے، دمہ کے مرض میں مبتلا مریضوں کواس موسم میں شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں اورایسے مریضوں کو دمے کا حملہ ہوسکتا ہے، گرد آلود ہوائیں چلنے سے گردناک اور منہ کے ذریعے مختلف اقسام کے انفیکیشن کاباعث بھی بنتی ہے کیونکہ گرد میں مختلف اقسام کے بیکٹریا شامل ہوتے ہیں جو سانس لینے سے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں جس سے رائیناٹیس کامرض لاحق ہوجاتاہے ، کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد اس مرض کا فوری شکار ہوجاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں چھوٹے بچوں کو گھروں میں رکھیں، باہر ہرگز نہ نکلنے دیں کیونکہ بچوں کی قوت مدافعت انتہائی کم ہوتی اور ایسے بچے فوری کسی نہ کسی مرض کا شکار ہوجاتے ہیں جن افراد کو دمے کا مرض ہے ان پراس موسم میں دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے، ایسے افراد کو اس موسم میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ گردکے اندر بیکٹر بھی موجود ہوتے ہیں جو گرد آلودہ ہواؤں کے ساتھ انسانی جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ گرد آلودہ موسم میںبچوں سمیت بڑی عمرکے افرادوخواتین نیم گرم پانی سے مختلف اوقات میں غرارے کریں وہ افراد جن کی رات میں ناک بند ہوجاتی ہے گرم پانی سے بھاپ لیں، بخاراورشدید نزلہ، زکام وکھانسی کا شکار مریض معالجین سے رجوع کریں اور اس موسم میں گھرکے گرم مشروبات چائے، کافی، یخنی اور سوپ کا استعمال زیادہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...