Monday, October 26, 2020
Home Trending سرکاری گاڑیاں اسکینڈل، حیران کن انکشافات

سرکاری گاڑیاں اسکینڈل، حیران کن انکشافات

sindh governmentوزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر سرکاری گاڑیاں غائب کرنے کے اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے قام کمیٹی کے روبرو حیران کن انکشافات ہوئے ہیں اور 66گاڑیوں میں سے اکثریتی گاڑیاں جی اے ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ غلام محی الدین کی ہدایات اور منظوری سے غیر مجاز ملازمین کو فراہم کی گئیں اور خود غلام محی الدین غیر قانونی طور پر متعدد گاڑیاں طویل عرصے تک اپنے ذاتی استعمال میں رکھنے اور قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو غیر قانونی طور پر دینے کے مرتکب پائے گئے ہیں ،جس کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے ٹھوس شواہد اور بیانات بھی آگئے ہیں ۔جبکہ چیف سیکرٹری کو بھی تحریری شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کی ناک کے عین نیچے اہم عہدوں پر فائز عملے کی ملی بھگت سے سرکاری گاڑیاں چوری بھی کی گئی ہیں ،جس کی علیحدہ تحقیقات ہونی چاہیے ۔اس ضمن میں ایک گاڑی نمبر GH-0031ہنڈا سوک جو گونر ہاو¿س سے جی اے ڈپارٹمنٹ میں جمع ہوئی تھی، جو غلام محی الدین نے ملی بھگت سے محکمے کے ایک افسر کو ساڑھے 3لاکھ روپے میں فروخت کردی ۔بعد ازاں اس کی ایف آئی آر کاٹنے کا حکم دیا گیا اور ڈپٹی سیکرٹری نے تمام معلومات کی روشنی میں جب غلام محی الدین کو کہا کہ گورنمنٹ کی گاڑی جمع کرادیں ورنہ آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ،جس پر وہ گاڑی خاموشی سے اولڈ کے ڈی اے بلڈنگ میں کھڑی کردی گئی اور چابی سیکشن میں جمع کرادی گئی ۔جب یہ گاڑی گورنرہاوس سے آئی تھی اس میں کافی سامان تھا ،جو بعد میں سارا نکال لیا گیا۔جب گاڑی آئی تھی تو اس کا رنگ سلور تھا اور فروخت کرنے کے بعد اس کا رنگ کالا (بلیک) کردیا گیا ۔چیف سیکرٹری کو تحریری شکایت میں بتایا گیا ہے کہ غلام محی الدین کے اس کارنامے کے گواہ سیکشن کے بہت سے ملازمین اور ڈپٹی سیکرٹری جی اینڈ اے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...