Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں کاروبار شاہ فیصل کالونی میں 4 روز سے گیس منقطع، علاقہ مکین پریشان

شاہ فیصل کالونی میں 4 روز سے گیس منقطع، علاقہ مکین پریشان

SSGCکراچی، شاہ فیصل کالونی نمبر 3میں گزشتہ چار روز سے گیس منقطع ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار سوئی گیس کے مقامی دفتر پر درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں تاہم کوئی سنوائی نہیں ہوئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب بھی شکایت جمع کرنے کے لئے جائیں دفتر میں موجود آفیسر کہتے ہیں کہ پہلے ہیلپ لائن پر درخواست جمع کرائیں ، جبکہ سوئی گیس کی ہیلپ لائن 112 پر متعدد بار کمپلین کی گئی۔ علاقہ مکین محمد فرخ نے کراچی اپ ڈیٹس ڈاٹ کام کو بتایا کہ پچھلے تین ماہ سے گیس کی بندش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ہے۔ تاہم گزشتہ 4 روز سے گیس مکمل طور پر بند ہے۔ جس سے علاقہ مکینوں کو کھانا پکانے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ گیس سے چلنے والے جرنیٹر بھی اب چپ پڑے ہوئے ہیں اور لوڈ شیڈنگ کی مصیبت کو بھی جھیلنا پڑ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر گیس کے منقطع سلسلہ کو بحال نہ کیا گیا تو شارع فیصل پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت گیس کی بندش کی وجہ سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...