Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے گیتا نے والدین کو تصویر سے پہچان لیا، بھارت واپسی کے اقدامات...

گیتا نے والدین کو تصویر سے پہچان لیا، بھارت واپسی کے اقدامات شروع

geeta1کراچی: بھارتی لڑکی گیتا نے اپنے والدین کو شناخت کر لیا ہے جس کے بعد اس کی بھارت واپسی کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھارت سے ایک تصویر بھجوائی گئی جسے دیکھ کر گیتا نے اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں کو پہچان لیا جب کہ اس سے قبل تقریباً 10 روز قبل بھی بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بھی ایک تصویر بھجوائی گئی تھی جس میں صرف اس کے ماں باپ کی تصویر تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی این اے اور تحقیق کے بعد ہی گیتا کی بھارت واپسی کو ممکن بنائیں گے۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی مرضی سے ہی گیتا کو کراچی سے بھارت کے لیے روانہ کیا جائے گا، گیتا اپنے والدین کی شناخت کے حوالے سے بہت مطمئن ہے اور اس نے واپسی کے لیے اپنا سامان بھی باندھ لیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ممکن ہے گیتا کو 26 اکتوبر تک بھارت روانہ کردیا جائے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی لڑکی گیتا 15 برس قبل سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے غلطی سے پاکستان آ گئی تھی، سماعت اور قوت گویائی سے محروم گیتا اس وقت سے ایدھی ہوم میں رہائش پزیر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...