Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے بھارتی لڑکی گیتا کے شادی شدہ اور ایک بیٹے کی ماں ہونے...

بھارتی لڑکی گیتا کے شادی شدہ اور ایک بیٹے کی ماں ہونے کا انکشاف ، ذرائع

geeta1کراچی، قوت گویائی اور سماعت سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کے والدین کے علاوہ اس کا شوہر اور دس سالہ بیٹا بھی شدت سے وطن واپسی کے لئے بے چین ہیں۔ گیتا کے شادی شدہ اور ایک بیٹے کی ماں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق قوت سماعت و گویائی سے محروم بھارتی لڑکی گیتا جو کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن میں مقیم ہے، کی بھارت واپسی کی تیاریاں جاری ہیں۔ 23سالہ گیتا کے شادی شدہ اور ایک بیٹے کی ماں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گیتا بہار کے ضلع سہرسہ کے ایک گاؤں کی رہائشی ہے۔ گیتا کی ماں کا نام شانتی دیوی اور باپ کا نام جنر دھن مہتو ہے۔
گیتا جالندھر کے قریب کرتار پور میں بیساکھی میلہ میں خاندان سے بچھڑ گئی تھی۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ گیتا کی شادی کم عمری میں ہی امیش مہتو سے ہو گئی تھی اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی عمر اب دس سال ہے۔بیٹے کا نام سنتوش مہتو ہے۔ گیتا کے بھائیوں جینان دھن اور بلرام دھن نے اپنی بہن کی کفالت پر ایدھی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق گیتا غلطی سے سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار ہو کر لاہور پہنچی۔اس وقت اس کی عمر بارہ یا تیرہ برس تھی۔ لاہور پولیس نے اسے ایک شیلٹر ہوم کے حوالے کیا تھا اور بالاخر وہ ایدھی سنٹر پہنچی۔ گیتا کا اصل نام ہیرا منی ہے اور گیتا نام اسے بلقیس ایدھی نے دیا۔ گیتا کے خاندان کی اکثریت اب پنجاب اور دہلی میں مقیم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...