Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے گیتا کی حوالگی کیلیے بھارتی وکیل کی درخواست مسترد، قانونی طریقہ کار...

گیتا کی حوالگی کیلیے بھارتی وکیل کی درخواست مسترد، قانونی طریقہ کار اپنانے کا حکم

geeta1کراچی: عدالت نے گیتا کی حوالگی کے حوالے سے بھارتی وکیل کی درخواست مسترد کردی ہے۔ بھارتی وکیل مومن ملک نے ایک این جی او کی مدد سے بھارت حوالگی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ گینا غلطی سے سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہو گئی تھی اور گزشتہ 13 برس سے یہاں رہ رہی ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گیتا کو بھارت کے حوالے کیا جائے۔ دوسری جانب فیصل ایدھی کے وکلاء کی جانب سے سے بھارتی وکیل کے موقف پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں گیتا کی بھارت حوالگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس حوالے سے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ قانونی نہیں ہے۔ فیصل ایدھی کے وکلاء کا کہنا تھا کہ بھارت میں گیتا کے 5 دعوے دار خاندان سامنے آئے ہیں لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ بھارت جا کر ان خاندانوں کا ڈی این اے ٹیسٹ لیں اور پھر گیتا کو اس کے حقیقی رشتہ داروں کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بھارتی وکیل مومن ملک کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ طریقہ کار اپنانے کا حکم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...