Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

نجی نیوز چینل کی وین پرفائرنگ، سیٹلائٹ انجینئر جاں بحق

2-a-1-Target-killings-claim-8-more-lives-in-Karachiبہادر آباد میں نجی نیوز چینل کی سیٹلائٹ وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق جبکہ کراچی،ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ نجی نیوز چینل کے بیورو چیف فہیم صدیقی نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین افراد نے نجی نیوز چینل کی سیٹلائٹ وین پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں نجی نیوز چینل کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد جعفری اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔ سیٹلائٹ انجینئر کو سات گولیاں لگیں جن میں سے 3 ہاتھ میں، تین پیٹ میں جبکہ ایک گولی ان کے چہرے پر لگی۔ سیٹلائٹ وین کے ڈرائیور کو کاندھے میں دو گولیاں لگیں تاہم ڈرائیور شدید زخمی حالت میں گاڑی کو چلاتے ہوئے آغا خان اسپتال لے آیا۔ گاڑی میں موجود ٹیم کے دو رکن گولی لگنے سے محفوظ رہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ انجینئر ارشد جعفری زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔ ارشد جعفری کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

Open chat