Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جرمنی کے وفد کا امن ٹیک کا دورہ ،طلباءو انسٹرکٹر ز سےملاقاتیں

جرمنی کے وفد کا امن ٹیک کا دورہ ،طلباءو انسٹرکٹر ز سےملاقاتیں

amnaکراچی، برلن میں دفتر خارجہ کے ا سٹیٹ سیکرٹری ڈاکٹرمارکس ایڈر اور جرمن قونصل جنرل ڈاکٹرٹیلوکلینر نے منگل کو ’امن ٹیک‘ کا دورہ کیا۔امن فاو¿نڈیشن کے سی ای اواحسن جمیل اور خصوصی منصوبوں کے سربراہ مصطفی بھائی والا نے جرمنی کے اعلی سطح کے وفد کا استقبال کیا۔وفد نے لیباریٹریز کا دورہ کیا اور تعلیم و تدریس میں مصروف طلباءو انسٹرکٹر سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورے کا مقصدامن ٹیک اور گپاٹی (جرمن پاکستان ٹریننگ انیشی ایٹو) پروگرام کے تحت اس کے جرمن شراکت داروں کے درمیان موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک تسلسل ہے۔ امن ٹیک اس وقت اپنے موجودہ پروگراموں کی ترقی کے معاہدے کے مطابق جرمن ڈویل ووکیشنل ٹریننگ ماڈل پرعمل درآمد کر رہا ہے اور سمیولیٹرزکی پیداوار کے ساتھ اس پروگرام کوپاکستان کے پیشہ ورانہ تربیتی مراکز میں ایک بنیاد کے طور پرشامل کیا ہے۔

ڈاکٹرٹیلوکلینرکا کہنا تھا کہ امن فاو¿نڈیشن کا گپاٹی پروگرام پاکستان میں سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ ملک میں معیشت کی ترقی میں مددکے علاوہ غربت کو صرف کم ہی نہیں بلکہ اس کے مکمل خاتمہ میں کرداراداکرے گا۔اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے، گپاٹی کوبہت بڑی کامیابی ملی ہے اور دیگر کمپنیوں اور تنظیموں میں بھی یہ اپنی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

ڈاکٹر مارکس نے کہا کہ جب تربیت کے عملی نفاذ کا موقع آتا ہے تواس کیلئے ایک پل کی ضرورت ہوتی ہے جو امن ٹیک کامیابی سے فراہم کرتا ہے۔پائلٹ پروگرام کے 165 اوردوسرے بیچ کے 115 طالب علموں نے امن ٹیک میں اپنی پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرلی ہے اوراس وقت ملازمت کی تربیت میں مصروف ہیں۔جرمنی کے اعلی سطح کے وفد کا یہ دورہ ان کی پاکستان کےلئے پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت کا عکاس کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...