کراچی ڈائریکٹر یٹ آف اسکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر اسکول کرکٹ بوائز کا انعقاد دہلی جی بی بی ایس کریم آباد میں کیا گیا مقابلوں میں 10اسکولوں نے حصہ لیا ہیڈ مسٹریس دہلی اسکول مس روبینہ نے چیمپین شپ کا افتتاح کیا ۔ جب کہ سیمی فائنل اور فائنل میچوں کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر شمس الدین تھے،پہلے میچ میں جی جی پی ایس خداداد کالونی اسکول نے جی جی پی ایس11Eیوپی سوسائٹی نیو کراچی کو 28رنز سے شکست دی دوسرے میچ میں علامہ اقبال جی بی پی ایس سہراب گوٹھ کو جی جی پی ایس نمبر3جیکب لائن کے خلاف واک اوور مل گیا کواٹر فائنل مقابلوں میں جی جی پی ایس اورنگ آباد کو جی بی پی ایس ربانی مسجد کے خلاف واک اوور مل گیا ۔ انجمن اسلامیہ جی بی پی ایس نمبر2لیاقت آباد نے جی جی پی ایس نمبر1جٹ لائن کو16رنز سے شکست دی پہلے سیمی فائنل میں جی جی پی ایس خداداد کالونی نے جی بی پی ایس کریم آباد کو 2وکٹوں سے جب کہ علامہ اقبال جی بی پی ایس سہراب گوٹھ نے جی جی پی ایس پاپوشنگر کو 1رنز سے شکست دی پہلے سیمی فائنل میں جی پی ایس خداداد کالونی نے جی جی پی ایس اورنگ آباد کو5وکٹوں سے شکست دی اورنگ آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45اوورز میں 23رنز بنا کر پوری آؤٹ ہوگئی۔جواب میں خداداد کالونی کی ٹیم نے2.4اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کرکے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جی بی پی ایس انجمن اسلامیہ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 1رن سے شکست دے کر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انجمن اسلامیہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 32رنز کا ہدت دیا انجمن اسلامیہ کے ارحم 14،حمزہ11رنز بناسکے ۔ جواب میں علامہ اقبال کی ٹیم 4.3اوورز 31رنز پر آؤٹ ہوگئی،فائنل میں جی جی پی ایس خداداد کالونی نے انجمن اسلامیہ کو 12رنز سے شکست دے کر بوائز کرکٹ ٹرافی جیت لی۔ جواب میں انجمن کی ٹیم 19رنز پر آؤٹ ہوگئی ارحم 8رنز بناسکے۔ خداداد کی جانب سے سلیم، صمد نے 2-2اور عدنان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انٹر اسکول کرکٹ گرلز مقابلوں کا انعقاد دہلی جی بی ایس ایس کریم آباد میں کیا گیا پہلے میچ میں انجمن اسلامیہ اسکول نے دہلی اسکول کریم کو 10رنز سے شکست دے دی ۔ جواب میں دہلی اسکول 10رنز بناسکی۔ دوسرے میچ میں جٹ لائن اسکول کو علامہ اقبال اسکول کے خلاف واک اوور مل گیا تیسرے میچ میں پٹھان کالونی اسکول نے گلستان کالونی لیاری اسکول کو26رنز سے شکست دی جواب میں گلستان کالونی اسکول کی ٹیم 13رنز پر آؤٹ ہوگئی پہلے سیمی فائنل میں جٹ لائن اسکول نے انجمن اسلامیہ کو 9رنز سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں خداداد کالونی نے پٹھان کالونی اسکول کو 4وکٹ سے شکست دی ، جواب میں خداداد کالونی نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ فائنل میں خداداد نے جٹ لائن کو 5وکٹوں سے شکست دی