Tuesday, October 27, 2020
Home Trending غیر حاضر ملازمین اب بھی اپنا قبلہ درست کرلیں۔ شرجیل انعام میمن

غیر حاضر ملازمین اب بھی اپنا قبلہ درست کرلیں۔ شرجیل انعام میمن

SharjeelInamMemonوزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے ہفتہ کی صبح کا اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی ستھرائی، بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی سمیت دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ شرجیل میمن نے کئی علاقوں میں ملازمین کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایات دی کہ ایسے تمام افسران اور ملازمین کی فوری فہرستیں تیار کریں جو یا تو ملازمتوں پر آتے ہی نہیں ہیں یا پھر وہ کام نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دو روز قبل ہی رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں اس لئے کسی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے ہفتہ کی صبح اچانک شہر کے علاقوں کلفٹن، ڈیفنس، شارع فیصل، صدر، ایمپریس مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ، لائیز ایریا، نمائش، گرومندر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، راشد منہاس روڈ، عائشہ منزل، واٹر پمپ، کورنگی، لانڈھی سمیت کئی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی اور بارشوں سے قبل کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے کئی مقامات پر گاڑی سے اتر کر وہاں موجود کام کرنے والے عملے سے تفصیلات معلوم کی جبکہ انہوں نے مختلف علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایات کی فوری طور پر مذکورہ علاقوں کے ایڈمنسٹریٹرز اور میونسپل کمشنرز سے اس کی رپورٹ طلب کریں۔ صوبائی وزیر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو یہ بھی ہدایات جاری کی کہ تمام غیر حاضر افسران اور ملازمین کی فوری طور پر فہرستیں مرتب کریں اور ان غیر حاضر ملازمین کے خلاف فوری ایکشن لیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ بلدیات سندھ میں صوبے میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر دو روز قبل ہی رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں اس لئے اب کسی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین اب بھی اپنا قبلہ درست کرلیں کیونکہ اب ایسے ملازمین کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور بالخصوص برساتی نالوں کی صفائی پر کسی قسم کا کوئی عذر اب قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ سندھ حکومت نے تمام ڈی ایم سیز کو درکار فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن جن نالوں پر تجاوزات قائم ہیں ان کے خلاف رواں ماہ میں ہی گرینڈ آپریشن شروع کردیا جائے گا اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے اور ان سے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر مزید پولیس اور رینجرز کی نفری بھی طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالہا سال سے ان نالوں پر قائم تجاوزات نے اس شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے اور اس شہر کا سیوریج نظام آج ہی نالوں پر قائم تجاوزات کے باعث تباہ حالی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام بڑے نالوں پر 95 فیصد تک تجاوزات قائم ہیں اور صرف 4 سے 5 فیصد ہی نالا باقی رہ گیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ صوبے میں سیلاب اور بارشوں کی پیشنگوئی کے باعث جہاں دو روز قبل محکمہ بلدیات نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا وہاں گذشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران اگر خدانخواستہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو اس کے ذمہ دار متعلقہ افسران ہوں گے اور کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں بخشی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...