Monday, October 26, 2020
Home Trending حکمرانوں نے ملک کو نت نئے مسائل بحرانوں کی نذر کردیا، غنویٰ...

حکمرانوں نے ملک کو نت نئے مسائل بحرانوں کی نذر کردیا، غنویٰ بھٹو

Ghinwa Bhuttoکراچی، پاکستان پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو)کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے ملک میں تیل کے سنگین بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میںبجلی اورگیس کے بعد اب تیل کا بحران اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومتی ماہرین عوام کے مسائل و مشکلات کم کرنے کے بجائے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں سترکلفٹن سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں محترمہ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ نواز حکومت کا یہ وعدہ تھا کہ چھہ ماہ کے اندر ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ کردیں گے لیکن اس کے برعکس انہوں نے ملک کونت نئے بحرانوں کے نذر کردیا ہے اور دہشتگردی سمیت دیگر اہم مسائل کا مستقل حل تلاش کرنے کے بجائے شارٹ کٹ تلاش کئے جارہے ہیں اور توانائی کے متبادل نئے طریقے اپنانے کے بجائے توانائی کے پرانے طریقوں سے توانائی پیدا کی جارہی ہے یا پھر بیرونی ممالک سے بھاری رشوت کے عوض رینٹل پاور پراجیکٹ خریدے جارہے ہیں تاکہ حکومتی نمائندوں کوبھاری رشوت مل سکے محترمہ غنویٰ بھٹو نے حکومت وقت پر زور دیا ہے کہ تیل کے موجودہ بحران کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے لائی جاسکے اور ملوث افسر شاہی اور وزیروں مشیروں کو کڑی سزادی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...