Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں عدالت ٹڈاپ کرپشن: یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع، سماعت ملتوی

ٹڈاپ کرپشن: یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع، سماعت ملتوی

gilani1کراچی: انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی۔ کراچی میں وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی پیش ہوئے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسران کی عدم حاضری پر عدالتی استفسار پر ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیشی افسران مصروف ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسران کا عدالت میں پیش نہ ہونا عجیب بات ہے اور کیس کو طول دیا جارہا ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کی ضمانت میں 22 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...