Thursday, January 28, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گیس مہنگی، عوام سے 14ارب اضافی وصولی کا فیصلہ

تبدیلی سرکار نے گیس بم بھی گرادیا، اوگرا نے 39 روپے 89 پیسے فی ایم ایم ٹی بی یو اضافے کی منظوری دے دی،...

اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی (زمرد سلطانہ)

زندگی میں سب چیزیں سو فیصد نہیں ہوسکتیں ہمیں کچھ چیزیں قبول کرنا ہوتی ہیں۔ جو چیزیں قبول کرنی ہوں ان کو اللہ تعالیٰ...

گلشن معمار انوری مری گوٹھ میں تجاوزات کےخلاف آپریشن

 گلشن معمار انوری مری گوٹھ میں تجاوزات کےخلاف آپریشن، شہریوں کے پتھرائوں سے ایس ایچ او زخمی، نفری بھاگنے پر مجبور، پولیس کے مطابق...

سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کا امیدوار کے نام پر غور

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سینیٹ میں...

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
مقتولہ کی شناخت 22 سالہ فاطمہ دختر شیخ فیروز بنگالی کے نام سے ہوئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز حکام موقع پر پہنچ گئے اور گاڑی کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کیے اس حوالے سے ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد راشد علی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

فائرنگ کا نشانہ بننے والی فاطمہ خود گاڑی چلاتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن اور دیگر 2 لڑکیوں جو کہ کار کی عقبی سیٹ پر بیٹھی تھیں ان کے ہمراہ انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کسی کام سے آئی تھی اور جب وہ واپس جا رہی تھی تو موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے ان کا تعاقب کیا جس سے خوفزدہ ہو کر فاطمہ اپنی گاڑی بورڈ آفس کے سامنے والی گلی میں لے گئی تاہم ملزمان سے ایک نے انھیں کار کے قریب آکر ڈرائیونگ سائیڈ سے ایک گولی فائر کی جو گردن پر لگنے کے بعد دوسری جانب پار ہوگئی۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا ایک خول اور گاڑی کے اندر چلائی گئی گولی کا سکہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا، مقتولہ شادی شدہ اور ایک بچی کی ماں تھی جبکہ ان کا والد شیخ فیروز بنگالی پیپلز پارٹی کے سابق ٹاؤن ناظم اورنگی ٹاؤن بھی رہے چکے ہیں جبکہ وہ آل پاکستان بنگالیز ایکشن کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں جبکہ اس ضمن میں مقتولہ کے بھائی فیصل سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ وہ ابھی اس واقعے سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتے، مقتولہ گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی رہائشی تھی جس کی لاش پولیس نے ورثا کے حوالے کر دی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat