کراچی : داؤ دپبلک اسکول میں بین المدارس گرلز تھروبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ ’او‘ اور ’اے‘ لیول کی 40 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ابتدائی روز 30میچز کا فیصلہ ہوگیا،، میزبان ٹیم سمیت نکسر اورلائیسم اسکول نے کامیابی کو گلے لگایا، ٹورنامنٹ میں شریک طالبات نے تعلیمی اداروں کے درمیان صوبائی اور قومی سطح پر مقابلوں کے انعقاد کا مطالبہ کردیا، کہتی ہیں حکومت ہمیں ہر سطح پر صحت مند سرگرمیاں فراہم کرے۔ شکست خوردہ ٹیم کی کھلاڑی ایونٹ کے انعقاد سے خوش نظر آئیں۔ عمدہ انتظامات دیکھ کر شکست کا غم بھی بھول گئیں۔ 5 روزہ ایونٹ کے فائنل مقابلے15 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ اسی روز ٹےبل ٹینس کا ایونٹ منعقد ہوگا۔